11 نومبر، 2017، 12:58 PM

سعود عرب خطے میں دہشت گردی کے فروغ کا مرکز /سعودیہ امریکی و اسرائیلی ایجنڈے پر گامزن

سعود عرب خطے میں دہشت گردی کے فروغ کا مرکز /سعودیہ امریکی و اسرائیلی ایجنڈے پر گامزن

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے وزير خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعود عرب خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور شرارت کا محور ہے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے وحشیانہ اور ہولناک جرائم کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعود عرب خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور شرارت کا محور ہے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے وحشیانہ اور ہولناک جرائم کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر گامزن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چآہیے کہ اس کے سنگین اور بھیانک جرائم کی وجہ سے یمن کے لاکھوں افراد بھوک ، قحطی اور وبا کا شکار ہوچکے ہیں  اور سعودی عرب نے اپنی وحشیانہ بمباری میں یمن کے  ہزاروں بےگناہ اور نہتے شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارون کو جواب دینا ہوگا کہ انھوں نے سعودی عرب کے سنگين جرائم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر سکوت اور خاموشی کیوں اختیار کی؟ بہرام قاسمی نے کہا کہ سعودی عرب اپنے وحشیانہ جرائم کا بے بنیاد الزام ایران پر لگا کر خود کو پاک و صاف ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی رعب کے لئے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے یمن کے نہتے عوام کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہے اس لئے وہ اپنی شکست کا الزام ایران پر عائد کررہا ہے۔

News ID 1876592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha